شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںکلاہو میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر...

کلاہو میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی  کےترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے  گزشتہ شب تمپ کے علاقے کلاہو میں اسکول پر قائم فورسز کیمپ پر دو اطراف سے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکول پر دو راکٹ کے گولے لگنے سے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
انھونے مزید کہا تمپ کے علاقے چراگ شیپ میں نئی تعمیر شدہ چوکی پر ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو بی آر اے کے سنائپرز نے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں ایک آزاد ریاست کے قیام تک جاری رہینگے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز