اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکلکتہ: منہدم پُل تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

کلکتہ: منہدم پُل تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

نیو دہلی(ہمگام نیوز) مشرقی بھارت کے شہر کُلکتہ میں ایک زیرتعمیر پل کے انہدام کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

جبکہ جمعرات اور جمعے کی رات بھر امدادی ٹیموں نے بچ جانے والوں کی تلاش کا کام جاری رکھا۔

پولیس نے اُس تعمیراتی کمپنی کی چھان بین کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جسے منہدم ہونے والے اس پُل کی تعیمر کا ٹھیکا دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس کمپنی کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو کلکتہ کے بورا بازار کے علاقے میں زیر تعمیر پُل کے گرنے کا حادثہ پیش آیا تھا جس کی زد میں متعدد راہگیر، گاڑیاں اور رکشے آ گئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کم از کم 70 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس NDRF کے سینکڑوں کارکن ڈرلنگ مشین، کنکریٹ کاٹنے والی مشینوں اور سدھائے ہوئے کُتوں کی مدد سے منہدم ہونے والے پُل کے ملبے تلے دبے انسانوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائی کے لیے اس عملے کو پولیس اور فوج کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پُل کے نیچے اب بھی ایک ٹرک پھنسا ہوا ہے جس میں بعض افراد کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں اور اس میں متعدد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ جائے حادثہ تنگ گلیوں اور گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس لیے امدادای کاموں کے لیے بڑی کرینوں، مشینوں اور آلات کا سہارا لیا جا رہا ہے تاہم امداد اور راحت کے کاموں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق منہدم ہونے والے 2 کلومیٹر طویل پُل کی تعمیر کا کام 2008 ء میں شروع ہوا تھا تاہم یہ تعمیراتی پروجیکٹ متعدد بار رُکا رہا کیونکہ اس کی تعیمر کا کام انجام دینے والی بھارت کی تعمیراتی فرم IVRCL مسلسل اقتصادی دشواریوں کا شکار رہی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز