اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںجنوبی کوریا: بلوچ آزادی پسندوں کا لانگ مارچ جاری

جنوبی کوریا: بلوچ آزادی پسندوں کا لانگ مارچ جاری

جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند فیملی کی لانگ مارچ نے 6ویں روز60 کلومیٹر کی مسافت طے کرتے ہوئے پیونگٹ شہر کے حدود میں داخل ہو گیا،شدید گرمی ہونے کے باوجود نصیر بلوچ و فیملی نے 60 کلومیٹر کی مسافت طے کی،چیونن میں مشہور آزادی ہال میں لانگ مارچ شرکاء نے بلوچستان بارے پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں کو مقبوضہ بلوچستان بارے آگاہی کے ساتھ پاکستانی مظالم بارے بتایا۔نصیر بلوچ نے سنگر کو بتایا کہ بچوں کا جذبہ دیکھ کر میرے حوصلے مزید بلند تر ہوتے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں جاری ہماری لانگ مارچ پر پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی خاموشی بھی یوں لگتا ہے کہ ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔آج جب ہم پاکستانی مظالم اور قبضہ گیریت کے خلاف مارچ کر رہے ہیں تو دوسری جانب مقبوضہ بلوچستان میں فورسز کا آپریشن جاری،نوشکی و قلات کے کئی دیہات مکمل محاصرے میں ہیں اور ہم دنیا کو ریاستی یہی مظالم بتانے کے لیے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز