یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکلگان میں قابض ایرانی آرمی نے درجنوں گدھے فائرنگ سے ہلاک کر...

کلگان میں قابض ایرانی آرمی نے درجنوں گدھے فائرنگ سے ہلاک کر دیئے

کلگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 8 دسمبر 2021 بروز بدھ کو قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کے اہلکاروں نے شستون (سروان) شہر کے علاقے کلگان کی سرحد میں بلوچ تیلکش مزدوروں کے درجنوں گدھوں پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

کہا جاتا ہے کہ بہت سے گدھے تیلکش کی نقل و حمل کے لیے گیلن کے بغیر تھے، جنہیں قابض پاسداران انقلاب نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس سے وہ اور تیل لے جانے والے دوسرے گدھے مارے گئے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں یہ چوتھا واقع ہے کہ پاسداران انقلاب کے دستوں نے درجنوں گدھوں کو براہ راست گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔

7 جون کو پاسداران انقلاب نے 50 سے زیادہ گدھوں کو ہلاک کرنے کے بعد کئی گدھوں کو آگ لگا دی۔

ایران میں جانوروں کے تحفظ کے قانون کے آرٹیکل 7 کے مطابق، کوئی بھی غیر ضروری عمل اور کوئی بھی فیصلہ جو جانوروں کی موت کا باعث بنتا ہے، ان کی زندگی کے خلاف جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز