Homeخبریں کمانڈررحمت بلوچ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔بی...

کمانڈررحمت بلوچ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کل مشکے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے کمانڈر رحمت بلوچ عرف حاکم کو لعل سلام وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت بلوچ ایک عرصے سے بی ایل ایف میں بلوچستان کی آزادی کیلئے بہادری اور قائدانہ صلاحیتوں کیساتھ دشمن سے مختلف محاذوں پر جنگ کی کمان کرتے رہے ہیں ، اُن کی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ کل دشمن فورسزنے تقریباََ ایک درجن موٹر سائیکلوں اورمقامی مخبروں کے ساتھ مل کر نوکجو مشکے کے علاقے بُزی اورباسُنک میں گھس کر علاقہ مکینوں اور سرمچاروں پر حملہ کیا ، حملے کو پسپا کرتے ہوئے سرمچاروں نے دشمن کے 12 اہلکاروں کو ہلاک ، ایک مخبر کو گرفتار اور جنگ میں ہلاک ہونے والی فورسز کے 6 موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے لیا ۔ گہرام بلوچ نے مزیدکہا کہ گرفتار شدہ مخبر سے معلومات حاصل کرکے ان کے گروہ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگاکیونکہ یہ قابض فورسز کے ساتھ برابر مجرم اور گناہ گار ہیں ۔ منگل کے روز پنجگور پروم میں مروہی چیک پوسٹ کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

 

Exit mobile version