کندھار (ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ قندھار میں گزشتہ رات ضلع معروف سینٹر پر حملے کیلئے دھماکہ خیز مودا سے بھری گاڑیوں کا استعمال کیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے (AFP) کی رپورٹ کے مطابق قندھار صوبے کے پولیس ترجمان قاسم افغانی کا کہنا ہے کہ ضلع معروف میں طالبان بارود سے بھری 4 گاڑیاں لے کر سرکاری کمپاؤنڈ میں گھس آئے۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں 11 پولیس اہلکار بھی جانبحق جبکہ 27 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب افغانستان کے انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن (IEC) کے ترجمان ذبیح اللہ سعادت کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے موجود الیکشن کمیشن کے 8 ورکرز بھی جانبحق ہوئے۔ اور ضلع کے سینیٹر کے ساتھ مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا ۔ یاد رہے افغانستان کی دومرتبہ التواء کا شکار ہونیوالے صدارتی انتخابات اب 28ستمبر کو ہورہے ہیں جیسا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کیلئے مذاکرات کی کوشش کررہا ہے ۔ اس واقعے کی افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور ان کے ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے ضلعی سینٹر پر قبضہ کرکے 57 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
تاہم افغانستان کے وزارت داخلہ نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 25 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
واضع رہے ہفتہ کے روز امریکہ اور طالبا ن کے درمیان دوحہ میں 18 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے پیش نظر مذاکرات کا تازہ دور شروع کیا گیا ہے ۔افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہیں ۔


