کنرک ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 15 نومبر کو بندرگاہی شہر کنرک میں عوامی احتجاج کے دوران وردی پوش قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر لیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ حسام صالح پور ولد چاکر اور کنرک کا رہنے والا ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق حسام نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا اور اسے اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ابھی موٹر سائیکل پر احتجاج کی جگہ پہنچا تھا۔
باخبر ذریعے نے مزید کہا: جب لوگوں نے اس شخص کی گرفتاری سے روکا تو فورسز نے حسام کے ذاتی ساماں زبردستی چھیننے ہوئے لوگوں دھمکیاں دینے کے بع اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کنرک شہر میں بلوچ شہریوں نے قابض ایران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔