دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکنڑ میں تحریک طالبان پاکستان کا سابقہ کمانڈر بیٹے اور چار ساتھیوں...

کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان کا سابقہ کمانڈر بیٹے اور چار ساتھیوں سمیت قتل

اسعد آباد (ہمگام نیوز ) تحریک طالبان پاکستان کے ایک سابقہ کمانڈر کو نامعلوم افراد نے بیٹے اور اپنے چار ساتھیوں سمیت قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کنڑ کے ضلع نرنگ میں پیش آیا جس میں دو مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ٹی ٹی پی کے ایک سابقہ کمانڈر محمد امیر عرف غازی جو اس وقت ٹی ٹی پی سے الگ ہوکر افغان طالبان میں شامل ہوگئے تھے کو اپنے چار ساتھیوں اور بیٹے سمیت قتل کر دیا ۔

کنڑ کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ نجیب اللہ حنیف نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حملہ آور نے ایک گاڑی پر ذاتی دشمنی کے بنیاد پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہے ۔

حنیف کے مطابق ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔

مارے جانے والے کمانڈر محمد امیر عرف غازی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جماعت الاحرار کا حصہ رہے تھے جماعت الاحرار 2014 میں ٹی ٹی پی سے الگ ہونے والا ایک موثر گروپ تھا جو بعد میں واپس ٹی ٹی پی میں ضم ہوا ۔

کمانڈر محمد امیر غازی نے بعد میں جماعت الاحرار سے الگ ہوکر جنود خراسان نامی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اس سے پہلے وہ پاکستانی فوج کے خلاف ایک جھڑپ میں زخمی بھی ہوگئے تھے

کمانڈر محمد امیر غازی اس وقت امارت اسلامی افغانستان سے منسلک تھے اور ان کی ہلاکت کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک مرتضی نامی شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جو صوبہ کنڑ کے طالبان کمانڈر روح اللہ عرف خادم کا ساتھی ہے جبکہ ان کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز