کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ کے مقام کوئلہ پھاٹک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئلہ پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق متوفی شکل و صورت سے نشے کا عادی لگ رہا ہے اس سلسلے میں مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔