یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںکوئٹہ،بولان میڈيکل اسپتال کے دروازے پر خاتون نے بچےکو جنم دیا

کوئٹہ،بولان میڈيکل اسپتال کے دروازے پر خاتون نے بچےکو جنم دیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے بولان میڈيکل کالج (بی ایم سی) میں خاتون نے اسپتال کےدروازے پر بچے کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہيں تھے ایمرجنسی کی صورت حال میں بچے کی پیدائش سڑک پر ہوئی ۔

ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور بچے کے سڑک پر پیدائش کے خلاف اہل خانہ نے بروری روڈ بند کرکےاحتجاج بھی کیا جس کے بعد اسپتال کے ایم ایس نے واقعے پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی کمیٹی گائنی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر نجمہ غفار کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

ایم ایس بولان میڈیکل ہسپتال نے کمیٹی کو ایک دن میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے ساتھ رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز