سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکوئٹہ،ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ،ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے کوئٹہ میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا، احتجاجی

مظاہرہ ریلوے ریٹائرڈ ملازمین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ زندگی کے 60 سال ریلوے کو دینے کے بعد بھی پینشن بروقت نہیں جبکہ مہنگائی میں کم پینشن اور وہ بھی بروقت نہ ملنے سے زندگی

اجیرن ہوگئی ہے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت پینشن کی ادائیگی مقررہ تاریخ پر یقینی بنائے، ریلوے ملازمین کو جی پی فنڈ

اور انشورنس کی ادائیگی کی جائے ۔

اسٹنٹ پیکج میرج گرانٹ اور فیرویل گرانٹ ادا کی جائیں ۔ ریلوے سے ریٹائر ڈ ہونےبوالے احتجاجی مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

 

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز