کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں کلی پائند خان روڈ پر روئی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو قریبی عمارتوں تک بڑھنے سے روک دیاآتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چیف فائر آفیسر عبدالحق نے بتایا کہ کوئٹہ کی کلی پائند خان روڈ پر روئی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ پر تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا روئی کے گودام کی آگ قریبی عمارتوں تک پھیل رہی تھی تاہم فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اگ پر قابو پالیاآتشزدگی سے گودام اور کباڑی کے دوکانوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔