کوئٹہ(ہمگام نیوز)ایدھی حکام نے 6لاوارث میتوں کو دشت قبرستان میں دفن کردیا۔ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایدھی حکام کی جانب سے شہر سے ملنے والی چھ لاوارث میتیوں کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے غسل کفن اور نماز جنازہ پڑھا کر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے دشت قبرستان میں دفن کردیا۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کے بعد مقبوضہ بلوچستان کے کئی علاقوں سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کو جبری گمشدگی کے شکار بنایا گیا ہے لیکن عالیہ لاشوں پر شک و شبہ ہے کہ کئی یہ بلوچ منسک پرسنز کی لاشیں تو نہیں ہے.