Homeخبریںکوئٹہ، سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ،سردار نسیم ترین سمیت7 افرادزخمی،2 جاں بحق

کوئٹہ، سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ،سردار نسیم ترین سمیت7 افرادزخمی،2 جاں بحق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ سردار نسیم ترین سمیت7 افراد کو شدید زخمی ،2اافرادجاں بحق ہو گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق نسیم ترین جیسے ہی پیشی سے واپس سیشن کورٹ سے نکلے تو ان پر کورولا گاڑی سے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سردار نسیم سمیت 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا،جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسبتال زرائع کے مطابق کوئٹہ سیشن کورٹ فائرنگ کے 7 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ لائے گئے ہیں، زخمیوں کو شعبہ حادثات سول ہسپتال کوئٹہ میں ابتدای طبی امداد فراھم کی جارہی ہے جبکہ دو افرادجاں بحق ہوئے ہیں،زخمی افراد کے نام سردار نسیم ترین ولد محمد خان،محمد لعل ولد محمد ہاشم ،حاجی محمد نعیم ولد محمد خان،محمد عمران ولد غازی خان، محمد جمیل ولد محمد حمید، دلاور ولد سنگین،محمد فضل ولد جلال الدین جبکہ جان بحق افرادمیں محمد ہارون اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version