کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے منی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریڑھی والے کو قتل کردیا ۔ تفصیلا ت مطابق بدھ کی دوپہر کو نامعلوم افراد نے منی مارکیٹ کے قریب ریڑھی والے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقتول کی شناخت شا ہ محمد کے نام سے ہوئی ہے سیٹلائٹ ٹاو ن پولیس نے لاش قبضے میں لے کرہسپتال پہنچا دی ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔