دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،میاں غنڈی سے لاش...

کوئٹہ، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،میاں غنڈی سے لاش بر آمد ، دوگروپ میں جھگڑا پانچ افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مستونگ روڈ شیخ زید ہسپتال کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ سیف اللہ ولد عبداللہ سکنہ مینگل آباد ہلاک ہوگئے ـ

علاوہ ازیں کوئٹہ میاں غنڈی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ھے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔
دریں اثناء کوئٹہ میں رشتہ کی تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، کلہاڑیوں، چھریوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کرکے ایک دوسرے کے سر پہاڑ دیئے گئے ۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جن میں سے ایک بری طرح زخمی ہواہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز