شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکوئٹہ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

کوئٹہ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 15 فروری 2026 کو شام 4 بجے کوئٹہ کے علاقے بُرما ہوٹل، غریب آباد، سریاب میں چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی اصغر ولد سنجر خان ساکن بُرما ہوٹل، غریب آباد، سریاب، کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ طالب علم ہیں۔

دوسرے کی شناخت عرفان ولد میر خان ساکن بُرما ہوٹل، غریب آباد، سریاب، کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ مکینک ہیں۔

دونوں کے اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ علی اصغر اور عرفان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز