یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، لاپتا شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ، لاپتا شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 24 جون کو لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ طور ناصر پھاٹک کے قریب فلیٹ سے عبدالرشید نامی نوجوان کی لاش ملی ہے ۔جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول چمن کا رہائشی اور محکمہ صحت کا ملازم تھا۔ مقتول 24 جون سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز