جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، مستونگ، خضدار: مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

کوئٹہ، مستونگ، خضدار: مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

کوئٹہ( ہمگام نیوز)  مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔ تفصیلات کیمطابق پیر کوضلع مستونگ کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص علی نواز ولد غلام قادر کو قتل کردیا جبکہ پاس ہی پولیو مہم پر معمور پر ٹیم محفوظ رہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ دریں اثنا تحصیل وڈھ میں سنگ دل بیٹوں نے جائیداد کے خاطر اپنے باپ کو قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا دی ایک بیٹا گرفتار دوسرا فرار ہوگئے مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے وڈھ لیویز ذرائع تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل وڈھ کے علاقہ دودکی کے رہائشی 55سالہ محمد اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھااس دوران ان کے خاندان کے افراد ان کو ڈھونڈنے کافی کوشش کی کی مگر وہ ناکام ہوگئے محمد خان مینگل کی لاپتہ ہونے پر ان کے خاندان کے افراد بیٹوں پر شک کی اس شک کی بنا پر گزشتہ وڈھ لیویز نے اسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی تحصیلدار وڈھ منیر احمد مغل رسالدار نوراللہ مینگل وڈھ کے انچارج ممتاز علی گرگناڑی نے وڈھ بازار میں ان کے بیٹے احمد خان کو گرفتار کی دوران تفتیش بیٹے نے اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ ملکر اپنے پاب کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا بیٹے کے مطابق وہ اپنے بھائی کے ساتھ ملکر گھریکا ن پودین دیرندی میں لے جاکر اپنے باپ کے گلے میں پہلے پھندا ڈال کر ان کو قتل کیا ہے اور لاش کو وہی پر دفنا دی ہے وڈھ لیویز کے مطابق احمد خان کے دوسرے بھائی فاروق کی تلاش جاری ہے جلد ان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا وڈھ لیویز کے مطابق بیٹوں نے جائداد کی خاطر ملکر اپنے پاب کو قتل کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اس کے علاوہ کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں سمالانی آباد کے قریب ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمدعظیم موقع پر ہلاک اور اس کی اہلیہ مسماۃ حلیمہ بی بی شدید زخمی ہو گئی حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کے اطلاع ملتے ہی تھانہ زرغون آباد کا ایس ایچ او دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے زرغون آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز