یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، معمولی تکرار پر ہمسایوں میں تصادم، خنجر کے وار سے ایک...

کوئٹہ، معمولی تکرار پر ہمسایوں میں تصادم، خنجر کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بائی پاس پرمعمولی تکرار پر ہمسایوں میں تصادم، خنجروں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے نورزئی کالونی میں رہائش پذیرمحمدنعیم کا اپنے ہمسایہ سے معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا جو تصادم کی صورت اختیار کرگیا خنجروں کے وار سے محمدنعیم ولد عبدالرحمن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز