کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص نعش ملی جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھوادیا گیاہے، جاں بحق شخص شکل و صورت سے نشے کا عادی لگتا ہے۔