یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار...

کوئٹہ، پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایف سی کی چوکی پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ اب سے کچھ دیر قبل ۱۰ بجے کے قریب سریاب پاٹک کے قریب قائم ایک ایف سی چوکی پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹرسائکل سوار مسلح افراد نے اس وقت دستی بم پہنکا جب چوکی کے قریب تین ایف سی اہلکار کھڑے تھے جن میں سے دو اہلکار دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد پولیس ایف سی و دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز