Homeخبریںکوئٹہ، چیک پوسٹ پر ڈیزل ضبط کیے جانے کیخلاف متاثرہ افراد کا...

کوئٹہ، چیک پوسٹ پر ڈیزل ضبط کیے جانے کیخلاف متاثرہ افراد کا احتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلیلی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ طور پر ڈیزل ضبط کیے جانے کے خلاف متاثرہ افراد کا احتجاج۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان سے ڈیزل ضبط کیا گیا، جس کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ضبط شدہ ڈیزل واپس کیا جائے، متعلقہ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

تاحال انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے، مزید تفصیلات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز