Homeخبریںشال،قلعہ عبداللہ، سوراب سے 4 افراد لاپتہ، ایک رکشہ ڈرائیور دوسری...

شال،قلعہ عبداللہ، سوراب سے 4 افراد لاپتہ، ایک رکشہ ڈرائیور دوسری بار جبری گمشدگی کا شکار

شال ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال اور سوراب سے مزید تین افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ جبکہ قلعہ عبداللہ سے نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شال کے علاقے سریاب روڈ، عوامی پمپ، کلی حسین آباد کے رہائشی 15 سالہ عزیز بلوچ ولد محمد سلطان کو 23 جولائی 2026 کی شب تقریباً 12:30 بجے سریاب روڈ سے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔ عزیز بلوچ پیشے کے لحاظ سے رکشہ ڈرائیور ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں دوسری مرتبہ جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوراب سے 12 جولائی 2026 کو شام تقریباً 5 بجے دو مزدوروں، خلیل احمد ولد محمد نور اور گل محمد ولد محمد جان، کو ان کے گھر سے ایف سی اور فوجی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ارسلان ولد احمد خان، رہائشی میزی اڈہ، کلی بٹیزئی، قلعہ عبداللہ، کے اہلخانہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ وہ گزشتہ روز دوپہر تقریباً 4:00 بجے گھر سے نکلے تھے اور تاحال گھر واپس نہیں آئے ہیں۔

انھوں نے اپیل کی ہے کہ تمام بھائیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر کسی کو ارسلان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا کہیں نظر آئیں تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

 0304-8773298

یہ بھی پڑھیں

فیچرز