جمعه, فبروري 14, 2025
Homeخبریںکوئٹہ، ہرنائی اور شاہرگ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا فضائی...

کوئٹہ، ہرنائی اور شاہرگ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا فضائی آپریشن

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کی جانب سے آج کوئٹہ ہرنائی اور شاہرگ کے مختلف علاقوں میں فضائی آپریشن کی گئی ہے جوکہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہفتہ کے روز قابض پاکستانی فوج کے متعدد ہیلی کاپٹروں نے کوئٹہ کے علاقے زرغون جبکہ ہرنائی سمیت شاہرگ کے علاقے کوسٹ، زردآلو، باکل، بوک اور دوبندی میں فضائی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تاہم فوجی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز