کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پراو پی ڈیز اور ان ڈورسروسزکا بائیکاٹ جاری۔
ینگ ڈا کٹرز نے منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی82 روز سے ہڑ تال جاری ہے اوپی ڈیز اور ان ڈورسروسز بند ہیں،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالے سے ہڑتال پر ہیں۔
وزیر صحت سید احسان شاہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ ہفتے مذاکرات ہوئے تھے اور صوبائی وزیر نے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا تھا لیکن تا حال مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا،ینگ ڈا کٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کے اجراء تک ہڑتال جاری رہے گی۔