دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںکوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار شخص پہلے سے لاپتہ...

کوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار شخص پہلے سے لاپتہ تھا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بدنام زمانہ پاکستان کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے سے تعلق کے شک میں ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ،
اور اس شخص کی شناخت غوث بخش ولد علی خان سکنہ مری کیمپ ہزارگنجی کوئٹہ کے نام سے کی ہے۔
سی ٹی ڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غوث بخش نے پچھلے سال ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں اپنے شرکت کی تصدیق کی ہے سی ٹی ڈی کے مطابق غوث بخش سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مگر دوسری جانب باخبر ذرائع کے رپورٹ و اطلاعات کے مطابق پاکستانی سی ٹی ڈی کا دعوی بے بنیاد ہے، کیونکہ غوث بخش ولد علی خان مری کو پاکستانی فورسز نے 9 اگست 2021 بروز اتوار شاہرگ کے علاقے گھوسٹ سے گرفتار کر کے لاپتہ کردیا تھا ،
اب 11 ماہ بعد اس کا کوئٹہ ہزار گنجی سے بطور بی ایل اے ممبر گرفتاری ظاہر کی گئی جو جھوٹ کا پلندہ ہے ۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی سی ٹی ڈی اس طرح کے دعوی کرتا آرہا ہے جبکہ عموما سی ٹی ڈی کے دعوی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور اکثر لوگوں کی شناخت پہلے ،سے لاپتہ افراد کے طور پر ہوتی آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز