کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں قائم بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4607 ہو گئے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں قائم بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4607 ہو گئے.
آج بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین بانک نرگس، بانک .سائرہ بلوچ اور دیگر خواتین کیمپ میں بیٹھے رہے
آج مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی ،اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس دنیا میں بہت شخصیات اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں، ایسی شخصیات کی تعریف کیے بغیر انسان نہیں رہ سکتا، بلوچ قوم نے بھی ایسے مائیں بہنیں جنم دیے ہیں جو جبر اور ظلم کے خلاف ہر محاذ پہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں – آج بلوچ فرزندان کی بازیابی کیلئے پر امن جدوجہد میں بلوچ ماں نے ایسی بیٹیاں جنم دی ہیں جو ہر بلوچ کا تکالیف سمجھ سکتے ہیں، دشوار گزار راہوں میں تپتی دھوپ میں سردی اور گرمی میں ہر مشکل مرحلے سے دوچار ہونے کے باوجود اپنے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں.