کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں 16 مارچ 2017 کو پنجاب کے زیر قبضہ علاقہ ڈیرہ غازی خان سے جبری طور اغوا کیے گیے زوالفقار ولد سونا خان بزادر بلوچ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ زوالفقار بلوچ کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے مطابق تنظیم نے زوالفقار بلوچ کی کیس حکومت کو فراہم کر دی ہے.


