سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ:دشت میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون سمیت بچہ...

کوئٹہ:دشت میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون سمیت بچہ جاں بحق

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) دشت کے علاقے تیرامل میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی جبکہ گھر میں موجود مسلح افراد سمیت خاتون و بچہ جاں بحق ہوئے.

تفصیلات کے مطابق الصبح پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے دشت تیرامل میں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد مکان کے اندر موجود مسلح افراد اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بلوچ خاتون بی بی زوجہ مٹھا خان شاہوانی سمیت ایک چار سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوا

دو مسلح افراد میں سے ایک شخص نے پولیس کی بکتر بند گاڈی کے پاس آکر خودکو دھماکے سے اڑادیا جس میں چار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک مسلح شخص پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز