پنجشنبه, اپریل 24, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:دو چینی باشندے اغوا کر لیے گئے

کوئٹہ:دو چینی باشندے اغوا کر لیے گئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ سے دو چینی باشندوں کو اغوا کر لیا گیا۔ مغویوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے ذرائع کے مطابق دونوں چینی باشندوں کے اغوا کا واقعہ جناح ٹاؤن میں پیش آیا۔ان ذرائع کے مطابق ایک چینی مرد اور دو خواتین جناح ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ نامہ نگار کے مطابق پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ چینی باشندے ایک لینگویج سینٹر میں چینی زبان پڑھاتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہ خریداری کے لیے مارکیٹ سے واپس آرہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انھیں روکا۔مسلح افراد نے تینوں کو اغوا کرنے کے لیے ان کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی لیکن ایک چینی خاتون بچ نکلی۔
تاہم مسلح افراد ایک مرد اور ایک خاتون کو اغوا کرکے نامعلوم کی جانب لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک عام شہری نے دونوں چینی باشندوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن مسلح افراد نے اسے ٹانگ پر گولی مارکر زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز