کوئٹہ (ہمگام نیوز)سریاب روڑ پر دھماکہ ،چار ایف سی اہلکار زخمی 6افرادشدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر ایف سی کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا دھماکہ عین اس وقت کیا گیا جب ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی،دھماکے کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کی زد میں آکر دو راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے چھ افراد میں چار کا تعلق ایف سی سے ہے ،چار ایف سی اہلکاروں میں سے ایک ایف سی اہلکار کی حالت نہایت تشویشناک ہے ،ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ،


