کوئٹہ(ہمگام نیوز) سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرموٹرسائیکلوں پرسوارنامعلوم مسلح افراد نے پولیس ناکے پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے