کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔امدادی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔


