شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:نجی اسکول کے باہر فائرنگ، چار طالب علم زخمی

کوئٹہ:نجی اسکول کے باہر فائرنگ، چار طالب علم زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ میں ایک نجی اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چار طالب علم زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں پیش آیا، جہاں نجی اسکول کے گیٹ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی طالب علموں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک طالبہ اور تین طلباء شامل ہیں، جن کی عمریں 9 سے 12 سال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز