سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے کیمپ کو3583 دن مکمل

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے کیمپ کو3583 دن مکمل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری طور پر لاپتہ بلوچ فرزندوں کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 3583 دن مکمل ہو گئے ہیں، اس موقعے پر احتجاجی کیمپ میں بیٹھے جبری طور پر اغواء بلوچ فرزندوں کے لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ملکی اداروں کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے مطابق فوری طور پر حل کریں.
یاد رہے بلوچستان میں گزشتہ ایک دہائی سے جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ سنگین نوعیت تک پہنچ گیا ہے آئے روز مقبوضہ بلوچستان میں غیر مسلح لوگوں کو پاکستانی فورسز بندوق کی نوک پر جبری طور اغواء کرکے سالوں سال عقوبت خانوں میں رکھتے ہیں، بلوچستان میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں اغواء بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی مل چکی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز