کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک راہگیر جانبحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کیچی بیگ قبرستان کے قریب فرنٹیئر کور اہلکار کی فائرنگ سے سائیکل سوار راہگیر جانبحق ہوگیا۔ ایف سی اہلکار نے سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا، سائیکل سوار کے نہ رکنے پر اہلکار نے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پرہی جانبحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی۔