پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوئٹہ:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو مری بلوچ جبری اغوا

کوئٹہ:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو مری بلوچ جبری اغوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز رات کے تین بجے پاکستانی انٹلیجنس اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے گوھرآباد اور نیوکاہان میں چھاپے مار کر دو مری بلوچوں کو ان کے گھروں سے جبری اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیل میں منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیک محمد ولد گہور قوم مزارانی مری کو گوہر آباد کوئٹہ اور محمد امین قوم لانگھانی کو انکے گھر نیوکاہان سے اغواء کیا گیا۔

یاد رہے چند دن قبل بھی پاکستانی اہلکاروں نے نیوکاہان میں ایک چھاپے کے دوران دس مری بلوچوں کو جبری اغواء کیا تھا جو ابھی تک ان کی تحویل میں ہیں۔

نیوکاہان کوئٹہ ھزار گنجی کے علاقے میں واقع ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی فوج کے نشانے پر رہا ہے اور اب تک اس علاقے سے بیسیوں رہائشی جبری اغواء کئے جا چکے ہیں جن میں کئی لوگوں کی مسخ شُدہ  لاشیں بھی مل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز