کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی لاش برآمد ہوئی ہے-ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی کوتوال سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسےچھری سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے –
مقتول کی شناخت عبدالخالق ولد عبدالرزاق سکنہ کلی عمر سے ہوئی ہے۔ جو کہ گلستان کلی حبیب زئی کا رہائشی تھا۔انتظامیہ نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


