ڈیرہ مراد جمالی (ہمگام نیوز ) ڈیرہ مرادجمالی اوربختیاآباد کے علاقے میں دومختلف واقعات میں دوافرادکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے سرکاری ذرائع کے مطابق سٹی ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈنمبر18میں گزشتہ شب مسلح افراد گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے شیرخان کوقتل کردیا اورموقع واردات سے فرارہوگئے پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا تاہم قتل کی وجہ خبرنہ ہوسکی جبکہ دوسرے واقعہ میں بختیاآبادکے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نذرمحمد نامی شخص ہلاک ہوگیا اورملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا تنازعہ بتایاجاتا ہے لیویزفورس بختیا آبادجائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو قبضے میں لیکر پورسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثہ کے حوالے کردی گئی


