چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:کچلاک کے علاقے کلی قاسم کے مسجد میں بم دھماکہ 5افرادجانبحق12زخمی

کوئٹہ:کچلاک کے علاقے کلی قاسم کے مسجد میں بم دھماکہ 5افرادجانبحق12زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہیں۔ دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے اب تک کی معلومات کے مطابق 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں واقع مدرسے سے متصل مسجد میں دھماکہ نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے منبر کے نیچے رکھے بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز