کوئٹہ: (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی سبزی منڈی میں راز محمد نامی شخص اپنی گاڑی سے اتر رہا تھا کہ پہلے تھاک میں موجود شخص نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جسے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ایف سی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کی وجہ پرانی رنجش بتائی جاتی ہے،