کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ کےنواحی علاقے ہزارگنجی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں شالکوٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہزارہ کمیونٹی کے سبزی فروشوں کو پولیس کی سیکیورٹی میں لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شالکوٹ کے علاقے میں گھات لگائے افراد نے بکتربند گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیاہلاک اہلکار کی شناخت قادرجبکہ دولت خان ولد غازی خان زخمی ہوا