شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل

کوئٹہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو قتل کر دیا تفصیلا کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کی حدود میں واقعہ مشرقی بائی پاس جتک اسٹاپ کے قریب ڈاکٹر عبدالحلیم اپنے کلینک پر بیٹھا ہوا تھا کہ دو نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دکان میں گھس کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز