سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ، ینگ ڈاکٹرزکا 17مارچ کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

کوئٹہ ، ینگ ڈاکٹرزکا 17مارچ کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے آج 17 مارچ بروز جمعرات دن 12 بجے سول ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تسلیم شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشنز کے اجرا تک وزیراعلی ہاوس کیساتھ پرامن دھرنا دیا جائےگا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق احتجاجی ریلی سول ہسپتال سے وزیراعلی ہاوس پہنچ کر احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کرےگی اپنے تسلیم شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشنز کے اجرا تک وزیراعلی ہاوس کیساتھ پرامن دھرنا دیا جائےگا ریلی کے شرکا پر کسی بھی قسم کے تشدد، سیکیورٹی مسائل اور کسی بھی نقصان کی تمام تر ذمہ داری موجودہ وزیراعلی بلوچستان، صوبائی کابینہ، پولیس انتظامیہ، سیکریٹری صحت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ پر عائد ہوگی تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز کے ممبران کل بمورخہ 17 مارچ دن 11 بجے سول ہسپتال پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز