کوئٹہ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ ائیربیس میں جعل مقابلہ میں دو نہتے شہریوں کو قتل کردیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس درویش آباد میں قائم ایئر بیس اہلکاروں کا تیل سے لوڈ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہو گئے ہیں. قابض پاکستانی فورسز نے ایک بیانیہ میں دعویٰ کیا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کیمپ پر حملہ کیا تھا جوابی کارروائی میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے اور باقی دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑی ایرانی تیل سے لوڈ تھا جو غلطی سے اس سمت میں آیا تھا جسے قابض فورسز نے بغیر کسی روک ٹوک کے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو نہتے شہریوں کو قتل کیا گیا. فورسز اب اپنی درندگی پر پردہ ڈالنے کیلئے تیل کش گاڑی کو دہشت گرد ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے.


