شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ اور شاہرگ کے پہاڑی سلسلوں پر قابض پاکستانی فوج کا فضائی...

کوئٹہ اور شاہرگ کے پہاڑی سلسلوں پر قابض پاکستانی فوج کا فضائی آپریشن

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فوج کی جانب سے کوئٹہ اور شاہرگ سے متصل مختلف پہاڑی علاقوں میں فضائی آپریشن کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں زرغون اور شامیر لٹ جبکہ شاہرگ میں بزگر ، ہلک سر ، باکل اور شاہ گل سمیت دیگر مقامات کو آج علی الصباح قابض فورسز نے محاصرے میں لیکر دو سے زائد گھنٹے سے فضائی موؤمنٹ کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجیوں کو اتارا جارہا ہے

زرائع کے مطابق اس محاصرے میں پاکستانی فوج کے چار سے زائد گن شپ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ تاہم فورسز کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت اور نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز