ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوئٹہ اور ماشکیل کے قریبی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔

کوئٹہ اور ماشکیل کے قریبی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بس پر فائرنگ کرکے 4خواتین کو ہلاک جبکہ ایک کوزخمی کردیا۔ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اچانک بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیان بگ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جان بحق اور ایک شدید زخمی باخبر زرئع کے مطابق ماشکیل اور نو کنڈی کے درمیان بگ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بشیراحمد نامی شخص جان بحق اورداد خدا نامی زخمی ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز