ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںتربت کے علاقے ہیرونک،تجابان اور گورکوپ میں قابض فورسز کا سرچ آپریشن

تربت کے علاقے ہیرونک،تجابان اور گورکوپ میں قابض فورسز کا سرچ آپریشن

تربت (ہمگام نیوز)ہیرونک اور تجابان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کی اطلاعات۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز سیکیورٹی فورس نے ہیرونک اور تجابان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں تاہم اس کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں جبکہ گورکوپ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کے دوران سات افراد حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اطلاع ملنے پر یونین کونسل پیدارک کے علاقے گورکوپ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز