شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست منظور

کوئٹہ: اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست منظور

کوئٹہ( ہمگام نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اکبر بگٹی کی قبر کشائی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔کیس کی سماعت کے دوران قبر کشائی کی درخواست اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے والد کی تدفین کے وقت ان کے خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا اس لیے ان کی قبر کشائی کرکے انٹرنیشنل فرانزک ٹیم سے ڈی این اے کروایا جائے، تاکہ یہ یقین دہانی ہوسکے کے دفنائی جانے والی لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی۔درخواست میں نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ وہ شواہد جمع کرنے کے لیے ڈیرہ بگٹی نہیں جاسکتے اس لیے تصدیق کے لیے ان کے والد کی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز